ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہیں فلم ’پدماوت‘ میں اپنے ساتھی اداکاروں سے زیادہ معاوضہ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ٹی وی شو بی ایف ایف ود ووگ میں فلم ’’پدماوت ‘‘ میں معاوضے کی رقم کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب نہیں دیا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں فلم ’پدماوت‘کے لئے ساتھی اداکاروں شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ جی ہاں مجھے ان دونوں کی نسبت زیادہ معاوضہ دیا گیا۔
فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہندو رانی پدماوتی کاکردار ادا کیا ہے۔ فلم بھارت میں متعدد سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔