نیویارک :اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی کی بہادر بیٹی عہد تمیمی کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کی تنظیمی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ عہد تمیمی نے خواہ کچھ بھی کیا ہو، لیکن 16 سالہ لڑکی کو قید میں رکھنے کا عمل کسی بھی طرح جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
قیدیوں کی فلاح کیلئے کام کرنے والی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد لینا مغربی نے اپنی درخواست میں کہا کہ اسرائیلی حکومت عہد تمیمی کو بلاتاخیر رہا کرے۔
خیال رہے کہ عہد تمیمی نے 15 دسمبر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کیا تھا۔اس جرم کی پاداش میں اسرائیلی قابض فوج نے 17 دسمبر کی رات رملہ کے شمال میں نبی صالح گاﺅں میں واقع عہد تمیمی کے گھر پر چھاپہ مار کرانہیں گرفتار کر لیا تھا۔