ٹورنگا : پاکستان کیخلاف آخری اور فائنل ٹی 20 میچ میں نیو زی لینڈ کے اہم کھلاڑی کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہوگئے ۔پاکستان اور نیو زی لینڈ کے درمیان ٹی ٹو ئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ ٹورنگا میں ہو گا جس کیلئے قومی ٹیم آکلینڈ سے ٹورنگا پہنچ گئی ہے ۔
آخری معرکے کیلئے دو روز تک بھرپور پریکٹس کے بعدقومی ٹیم حتمی مقابلے کیلئے میدان میں اترے گی ۔ادھر کیویز کے ہیمسٹرنگ انجری کے شکار کولن منروکی جگہ راس ٹیلر میدان میں اتریں گے.پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے.سیریز کا فیصلہ کُن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا .