"نیو نیوز تازہ ترین "
کلکتہ : بنگالی فلموں کی سابق معروف اداکارہ سپریا دیوی انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 85 سالہ سپریا دیوی کو آج صبح دل کی تکلیف ہوئیتھی ۔سپریا دیوی نے سوگواران میں ایک بیٹی چھوڑی ہے ۔سپریا دیوی کی بیٹی کے مطابق ان کی والدہ کی طبعیت صبح ساڑھے چھ بجے خراب ہوئی تھی ۔وہ اپنے کمرے میں اچانک دل کی تکلیف کے باعث گر گئیں ،جس کے فوری بعد ڈاکٹر کو بلوا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی ۔
سپریا دیوی 8 جنوری 1933 کو برما میں پیدا ہوئی تھی ۔تاہم بعد میں بنگالی فلم انڈسٹری کی وجہ سے کلکتہ آگئیں ۔ سپریا دیوی کو بنگالی فلم انڈسٹر ی کے اہم ترین عرصہ میں کام بڑے ادکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔