وزارت مذہبی امور نے آج ہونے والی حج قرعہ اندازی منسوخ کر دی

وزارت مذہبی امور نے آج ہونے والی حج قرعہ اندازی منسوخ کر دی

اسلام آباد: وزارت مذہبی امورنے آج ہونےوالی حج قرعہ اندازی منسوخ کر دی۔ اٹارنی جنرل نے سندھ ہائی کورٹ سکھربنچ کے حکم امتناع پرعمل درآمد کوقانونی تقاضا قراردیتے ہوئے قرعہ اندازی سے روک دیا۔

حج قرعہ اندازی کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے سرکاری حج اسکیم کے تحت جمع کروائی جانیوالی درخواستوں کی قرعہ اندازی آج شام ہونا تھی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق در خواستوں کی ریکارڈ وصولی ہو ئی ہے۔بینکوں کے ذریعے 10 دن میں پونے چار لاکھ سے زائد درخواستیں آن لائن جمع ہوئیں۔ 80 ہزار سے زائد درخواست گزار کراچی ایئرپورٹ سے روانگی کے خواہشمند ہیں لاہور کیلئے 71 ہزار، اسلام آباد 67، پشاور 64، ملتان 31، کوئٹہ کیلئے 17 ہزار سے زائد، فیصل آباد ایئر پورٹ کیلئے 16 ہزار، سیالکوٹ 13، سکھر 5، رحیم یار خان کیلئے 3 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں