قصور: ایمان فاطمہ قتل کیس کے ملزم کا انکاؤنٹر جعلی نکلا۔ نیو نیوز حقائق سامنے لے آیاایف آئی آر میں صاف صاف لکھا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران مدثر نامی شخص اپنے ہی ساتھی کی گولیوں سے زخمی ہوا اوراسپتال لے جاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا لیکن اپنے نزعی بیان میں اس نے ایمان فاطمہ کو درندگی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا۔
ایمان فاطمہ اور مدثر کے اہلخانہ ایف آئی آر سے بالکل مختلف کہانی بیان کرتے ہیں۔ ایمان فاطمہ کے والد کا کہنا ہے پولیس نے تھانے میں مدثر سے ملاقات کرائی اس دوران وہ اپنے کئے کی معافی مانگتا رہا۔
مدثر کے بھائی کے مطابق مقابلے کے بعد پولیس نے ان کے خاندان کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی نہ کرنے کا اقرار نامہ کروا کر جان بخشی۔ اب زینب قتل کیس میں پولیس کا دعویٰ ہے ملزم عمران نے ہی ایمان فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں