نقیب اللہ قتل کیس، انکوائری کمیٹی نے مقابلے کو جعلی قرار دے دیا

نقیب اللہ قتل کیس، انکوائری کمیٹی نے مقابلے کو جعلی قرار دے دیا

کراچی: نقیب اللہ کے قتل کی انکوائری کمیٹی نے 15 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے جوکل سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں مقابلے کو جعلی اور نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دیا گیا۔

سہراب گوٹھ سے نقیب اللہ کو پولیس نے 3 جنوری کو دو دیگر افراد کے ہمراہ حراست میں لیا۔۔راؤ انوار کی ٹیم نے نقیب اللہ کے ہمراہ حراست میں لیے گئے دو افراد کو مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑا۔

رپورٹ میں نقیب اللہ کے ساتھ 3 جنوری کو گرفتار کیئے گئے دو افراد کے بیانات بھی شامل ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں جیل میں قید قاری احسان کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔ قاری احسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قتل کیا گیا نقیب محسود وہ نہیں جو پولیس کو مطلوب تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں