ابو ظبہی : متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ملکی اور غیر ملکی شہری نئی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ان کے موبائل پر ایس ایم ایس آتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ " آپ نے غیر قانونی طور پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این ) استعمال کیا جس کی وجہ سے آپ پر 5000 درہم جرمانا کیا جاتاہے ،اس جرمانے کی ادائیگی کے لیے نزدیکی پولیس اسٹیشن رابطہ کریں "۔
حکام کا کہناہے کہ ان کی طرف سے اس طرح کا کوئی بھی پیغام کسی بھی شہری کو نہیں بیجھا جارہاہے ۔ اس پیغام کو بھیجنا والوں کی تلاش کر رہے ہیں ۔ تاہم ایسا پیغام آنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے سوشل میڈیا صارفین نے اس کا پرنٹ سکرین لے کر ٹوئیٹر پر بھی شیئر کیاہے ۔ متعدد صارفین نےایسا ایس ایم ایس موصو ل ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
Everything you post, is under your responsibility
— هيئة تنظيم الاتصالات (@TheUAETRA) January 24, 2018
Tag others, and inform your friends ????#LegalWhisper from #TRA pic.twitter.com/luBfiSZGLZ
ٹیلیکام ریگولیٹری اتھارٹی ( ٹی آر اے ) کے حکام کا کہناہے کہ شہری ایسے ایس ایم کی وجہ سے پریشان نہ ہوں ۔ مگر ایسا ایس ایم ایس آنے کی صورت میں فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ وہ ان عناصر کو پکڑ سکیں جو افواہیں اور غلط خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں ۔
#Attention from #TRA
— هيئة تنظيم الاتصالات (@TheUAETRA) January 23, 2018
.
TRA would like to draw your attention that the circulated message about using VPN, paying AED 5000 fine, and requesting attendance to the nearest police station, is fabricated. We ask the public not to circulate such malicious messages.
.#TRA_News #VPN pic.twitter.com/smB54g4oRS