"نیو نیوز تازہ ترین "
عمان: امریکی حملے سے لیکر اب تک جنگ کا شکارمسلمان ملک عراق ابھی تک سنبھل نہیں سکا مگر اس ملک کے دولت مند شہری نے کے حوالے سے بڑی خبر سننے میں آگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اردن میں حال ہی میں ایک نمبرپلیٹ کی 4 لاکھ 50 ہزار اردنی دینار تقریباََ(7،0166361 روپے ) میں نیلا می ہو کر تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔
اردنی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان کے ایک نیلام مرکز میں پیش کی گئی نمبر پلیٹ 7 لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم میں فروخت کی گئی۔ اس میں 16 فی صد ٹیکس کی رقم بھی شامل ہے۔پاکستانی کرنسی میں نیلامی کی رقم 7 کروڑ 33 لاکھ روپے بنتی ہے۔
یہ نمبر پلیٹ کسی عراقی دولت مند نے خرید ی ہے۔ نیلام گھر میں فروخت کیلئے رکھی دیگر اشیاء میں بعض 8 ہزار اردنی دینار سے 4 لاکھ 50 ہزار دینار تک تھیں۔ ایک نمبر پلیٹ 63 ہزار اردنی دینار میں فروخت کی گئی۔