دوسرے سیاستدانوں کی طرح باربار کے بجائے ایک ہی بار شادی کروں گا،بلاول بھٹو

دوسرے سیاستدانوں کی طرح باربار کے بجائے ایک ہی بار شادی کروں گا،بلاول بھٹو

ڈیووس:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دوسرے سیاست دانوں کی طرح بار بار شادی کرنے کے بجائے ایک ہی بار شادی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بس ایک شادی کرنا چاہتا ہوں اور میری یہ خواہش نہیں ہے کہ کچھ دیگر سیاستدانوں کی طرح بار بار شادی کروں۔

الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات قبل ازوقت ہوں یا اس کا انعقاد کل ہی کیوں نہ ہو، پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے لیکن اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا جمہوریت کے لیے بہتر ہے۔


پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ انتہاپسندی و دہشت گردی پر وسیع تناظر میں بحث ہونی چاہیے تاہم لگتا ہے بڑی طاقتیں انتہاپسندی اور دہشت گردی سے لڑنا نہیں چاہتیں ان بڑی طاقتوں کی ترجیحات اپنے سٹریٹجک مفادات ہیں، ہمیں مودی یا ٹرمپ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے دہشت گردی سے لڑنا ہے جبکہ چار سال وزیرخارجہ نہ ہونے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے نہیں آیا۔


بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تمام پارٹیاں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کو انصاف دلانا چاہتی ہیں اور وہ شہیدوں کے خون کا حساب لینے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔