جیکی چن بالی ووڈ کی رومانوی فلم میں کام کرنے کے خواہشمند

11:02 PM, 26 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : ہالی ووڈ کے معروف ایکشن اداکار جیکی چین نے بالی ووڈ میں لو سٹوری پر مبنی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

فلم”کنگ فو یوگا“ کی تشہیر کرنے بھارت کے دورے پر موجود جیکی چین نے کہا کہ وہ ایکشن فلمیں کرتے ہوئے تھک گئے ہیں اور اب وہ بڑے پردے پر رومانوی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ جیکی نے کہا وہ بالی وڈ فلم میںکام کرنا چاہتے ہیں۔ بالی وڈ فلم کرنے کی بہت کوشش کی لیکن سکرپٹ پر بات نہیں بن پائی تاہم اب 11 سال بعد میں یہاں ہوں۔
جیکی چین نے کہا کہ بالی وڈ فلم کرنا میرا ایک خواب ہے اور وہ واپس بھارت ضرور آنا چاہیں گے۔واضح رہے کہ کنگ فو یوگا میں جیکی چین کے ساتھ سونو سود، دشا پٹانی اور امائرہ دستور جلوہ گر ہوں گی جو کہ 27 جنوری کو ریلیزہو گی۔

مزیدخبریں