راحیل شریف کو زمین کی الاٹمنٹ میں قوانین کو مدنظر رکھا گیا ہے، آئی ایس پی آر

10:27 PM, 26 Jan, 2017

راولپنڈی: سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو زمین کی  الاٹمنٹ کا مسئلہ پچھلے کئی دنوں نے زیرِ بحث ہے جس میں فوج کی کردار کشی کی کوشش بھی کی گئی۔ لیکن اب آئی ایس پی آر نے باقائدہ  اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ راحیل شریف کو زمین کی الاٹمنٹ کرتے ہوئے آئینی اور فوجی قوانین کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے بحث پاک فوج کی کردار کشی کے مترادف ہے . الاٹمنٹ کے معاملے پراداروں میں غلط فہمی پیداہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج کوبد نام کرنے کی مہم ریاستی اداروں میں بداعتمادی کاموجب بن سکتی ہے.یہ رویہ اس وقت موجود اداروں میں موجودہ ہم آہنگی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کو پاک فوج کی جانب سے دی جانے والی زرعی زمین کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جارہا تھا .

مزیدخبریں