کراچی : پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی بہت جلد بالی وڈ فلم ”موم“ میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ حال ہی میں ان دونوں کو ہندوستانی حکومت نے دہلی کا دورہ کرنے کا ویزا فراہم کیا ہے۔
یہ دونوں اداکار اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرانے کےلئے آئندہ ماہ ہندوستان جائیں گے۔ عدنان صدیقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ویزا ملنے کے بعد سے مجھے مبارکباد کی کالز آ رہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے ہندوستان کا ویزا نہیں جنت کا ٹکٹ مل گیا ہو۔
واضح رہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ ماہرہ خان کو فلم ”رئیس“ کی تشہیر کےلئے ہندوستان جانے کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔