سب نے میڈونا سے اس عمر میں جو امید لگا رکھی تھی انہوں نے تردید کر دی ۔۔۔!!!

09:34 PM, 26 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : امریکی پاپ سپر سٹار میڈونا نے افریقی ملک ملاوی سے مزید دو بچے گود لینے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

ملاوی کے شہر ینطیرے کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وہاں ایک خیراتی ادارہ چلا رہی ہوں۔ ملاوی کے دارالحکومت لیلونگے کی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ وہ میڈونا کی طرف سے مزید دو بچے گود لینے کی درخواست پر غور کر رہے ہیں۔

عالمی میڈیا نے میڈونا کو دو نامعلوم بچوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتے بھی دیکھا تھا۔ تاہم میڈونا نے کہا کہ میں ملاوی میں بچوں کے ہسپتال کا دورہ اور خیراتی ادارے کے معاملات دیکھنے آئی ہوں، بچوں کو گود لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میڈونا کا خیراتی ادارہ بنطیرے میں بچوں کے ہسپتال کے سرجیکل یونٹ کو چلا رہاہے ۔

مزیدخبریں