ممبئی:کیا آپ جانتے ہیں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی لاڈلی بیٹی سہانا خان نے اپنے والد کو 'برو' یعنی بھائی کہتی ہیں ،جس سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ خان کا اپنے بچوں کے ساتھ رشتہ روایتی والد سے تھوڑا ہٹ کردوستانہ ہے۔
بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق فلم “رئیس”کی تشہیر کے لیے ٹرین کے سفر کے دوران خان کے مداحوں نے ان کی کامیاب فلم’کچھ کچھ ہوتا ہے’کا مشہور ڈائیلاگ ‘پیار دوستی ہے’کے حوالے سے پوچھا کہ کیا واقعی یہ سچ ہے،پیاردوستی ہوتا ہے؟
اس کے جواب میں خان نے کہا کہ “ہوسکتاہے،مجھے یقین ہے ،ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں جو بھی کرتا ہوں اس پر مکمل یقین نہیں کرتا ،انہوں نے مزید کہا کہ میری بیٹی سہانا مجھے ‘برو’کہتی ہے۔
میں اس سے اور باقی سب سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا تم باقی لڑکوں کو بھی یہ کہنا چاہتی ہو؟میں یہ نہیں کہتا کہ یہ غلط لفظ ہےبلکہ یہ مزے کا ہے۔
بحیثیت ایک والد کے مجھے اس لفظ سے کوئی پریشانی نہیں ہے ،سہانا مجھے ‘برو’کہہ سکتی ہے کیونکہ یہ لفظ عام طور پر استعمال ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم رئیس گزشتہ روز ریلیز ہوچکی ہے اور ریلیز کے پہلے ہی دن ہرتیک کی ‘قابل’ کو پیچھے چھوڑ کر بلاک بسٹر فلموں میں شامل ہوگئی ہے،رئیس میں خان کے ساتھ ماہرہ اور نواز الدین صدیقی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔