عالمی بینک کے سربراہ نے سندھ طاس معاہدے کا پرامن حل نکالنے کی یقین دہانی کرادی

 عالمی بینک کے سربراہ نے سندھ طاس معاہدے کا پرامن حل نکالنے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد:عالمی بینک کی سی ای او کرسٹینا جارجیا کی وفد کی ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی ملاقات میں موجود تھے. عالمی بینک کے سربراہ نے سندھ طاس معاہدے کا پرامن حل نکالنے کی یقین دہانی کرادی. 
پاکستان کو آئی ڈی اے اور آئی بی آر ڈی سے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے .پاک بھارت آبی تنازعے کے حل کے لیے ورلڈ بینک بھرپور معاونت فراہم کرے گا. سی ای او ورلڈ بینک  کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک پاکستان کو بحران سے نمٹنے اور جنگ متاثرین کے لیے فنڈنگ فراہم کرے گا. سندھ طاس معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے. سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کا ضامن بھی ہے. پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے امن کا خواہاں ہےاس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد چاہتے ہیں. پانی کا تنازعہ بہت بڑا مسئلہ ہے. وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ بینک آئی ڈی اے کی فنڈنگ میں 50 فیصد اضافہ کرے. آئی ڈی اے کے تحت موجودہ فنڈز ناکافی ہیں.سی پیک میں 46 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہورہی ہے. سی پیک میں 30 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پرائیویٹ سیکٹر کررہا ہے. ورلڈ بینک دیا میر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈنگ فراہم کرے.

مصنف کے بارے میں