اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں ہاتھا پائی ہو گئی. مکے ،لاتوں اور گھونسوں کی بارش ہوئی جبکہ پی پی پی اراکین لڑائی کو چھڑوانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے بعد میں سکیورٹی گارڈز نے آ کر اراکین کو چھڑوایا۔
نیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی وزیراعظم نوازشریف کیخلاف تحریک استحقاق کے بارے میں گفتگو کررہے تھے اس دورا ن پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف نعرہ بازی کی گئی جس پر حکومتی اراکین بھی اٹھ کھڑے ہوئے نعرے بازی شروع کردی اور معاملہ آہستہ آہستہ گرم ہو گیا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز کی جانب چل دیئے جس کے بعد شاہد خاقان عباسی اور شہریار آفریدی کے درمیان گرما گرمی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔دونوں پارٹی کے اراکین نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور مکوں سے بارش کر دی گئی ۔جس کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین نے بچ بچاﺅ کروانے کی کوشش کی لیکن کانام رہے ۔
اپوزیشن اراکین اسمبلی ڈائس پر چڑھ گئے ، شدید نعرے بازی. ہنگامی آرائی کے باعث اسپیکر نے کاروائی پندرہ منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک استحقاق پر سات جماعتوں نے دستخط کئے ہیں.