مسلمان صبح سویرے مسجد میں نماز پڑھنے آئے تو دروازے پر یہ ناپاک چیز ٹنگی دیکھ کر افسردہ ہو گئے

06:53 PM, 26 Jan, 2017

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شرپسند عورت نے میں ایسی حرکت کر دی کہ ہر مسلمان سیخ پا ہو جائے۔ ریاست کے شہر ڈیوس میں واقع مسجد میں ایک خاتون آتی ہے اور دروازوں کے ساتھ سور کے گوشت کے ٹکڑے لٹکانے شروع کر دیتی ہے۔ اس کے بعد وہ کئی کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالتی ہے۔ پھر جیب سے چاقو نما کوئی اوزار نکال کر باہر کھڑی تین سائیکلوں کے ٹائر پنکچر کرتی ہے اور ان کی گدیاں پھاڑ ڈالتی ہے۔

عورت نے مسجد کی 6کھڑکیوں کے شیشے توڑے جس سے ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ اس نے سور  کا کچا گوشت کئی کمروں کے دروازوں کے ہینڈلز کے ساتھ لٹکایا۔ وہ صبح 4بجے وہاں آئی تھی جب اسے دیکھنے والا کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ چنانچہ اس نے پورے اطمینان سے واردات کی اور چلتی بنی۔

اس واردات کی ساری کوریج مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں مین ریکارڈ ہے اور اسے دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح  اس عقرت نے یہ گھٹیا حرکت کی۔

امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کی عمر 25سے 35سال کے درمیان تھی، قد درمیانہ اور وزن تقریباً75کلوگرام تھا۔ رپورٹ کروائے جانے پر پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ متعصب مغربی باشندوں کی طرف سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے سو¿ر کے گوشت کا استعمال عام کیا جاتا ہے۔ امریکہ محکمہ انصاف کے اعدادوشمار کے مطابق 2010ءسے 2015ءکے دوران مسلمانوں کے خلاف مذہبی جرائم کی شرح میں 9.5فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں