نازیبا حرکت پر بالآخر سرکاری ٹی وی نےمعافی مانگ لی۔۔!!!

05:38 PM, 26 Jan, 2017

رباط: مراکش کے ایک سرکاری ٹیلی ویڑن اسٹیشن کی عورت کا مصنوعی طور پر زخمی، سوجھا ہوا چہرہ ، جھریاں اور داغ دھبے چھپانے کے لیے میک اپ کے طریقے دکھانے پر سرزنش کی گئی ہے۔

مراکشی ٹی وی اسٹیشن 2 ایم نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر صبح کے وقت یہ پروگرام نشر کیا ۔'صباحیات کے نام سے اس پروگرام میں ایک عورت دکھائی گئی تھی جس کا چہرہ سوجھا ہوا تھا۔ پیش کار نے ناظرین کو یہ بتایا تھا کہ یہ عورت حقیقی طور پر زخمی نہیں ہے بلکہ یہ سینمائی اثرات ہیں۔

مراکش کی سمعی بصری مواصلات کی اعلیٰ اتھارٹی نے قرار دیا ہے کہ اس پروگرام میں مختلف قانونی اور ریگولیٹری تصریحات کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر مہم کے بعد چینل کی انتظامیہ نے ایک بیان میں اس پروگرام کو مکمل طور پر نامناسب قرار دیا ہے اور اس موضوع کی حساسیت اور سنجیدگی کے پیش نظر اس غلطی پر معذرت کر لی ہے۔

مزیدخبریں