ہدایتکار احمد کامران نے اداکارہ عطیہ خان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے غصے میں اسکرپٹ دے مارا

لاہور: پرائیویٹ پروڈکشن کے بینرتلے بننے والی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران ہدایتکار احمد کامران نے اداکارہ عطیہ خان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے غصے میں اسکرپٹ دے مارا۔

05:28 PM, 26 Jan, 2017

 لاہور:  پرائیویٹ پروڈکشن کے بینرتلے بننے والی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران ہدایتکار احمد کامران نے اداکارہ عطیہ خان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے غصے میں اسکرپٹ دے مارا۔

ہدایتکار احمد کامران اور اداکارہ عطیہ خان کے درمیان تلخ کلامی کے دوران سیٹ پر موجود فنکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا لیکن ناروے سے آئی سینئر اداکارہ سونیا خان کی جانب سے خاتون کواسکرپٹ سے نشانہ بنانے پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روزاحمد کامران ایک سین ریکارڈ کررہے تھے کہ اس دوران متعدد بار ری ٹیک ہوا، جس پر تلخ کلامی ہوئی اورڈائریکٹر نے فنکارہ کے منہ پراسکرپٹ دے مارا، جس پروہاں موجود سینئراداکارہ سونیا خان نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن ایک خاتون کااحترام سب پرفرض ہے۔ احمد کامران کواپنے رویے میں تبدیلی لانی چاہیے  اورخواتین کا احترام کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں