ترکی میں ایسا کام ہونے جا رہا ہے کہ پہلے کسی نے سنا بھی نہ ہوگا۔۔۔!!!

05:16 PM, 26 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ترکی کا سب سے بڑا خیمہ استنبول میں لگے گا۔ استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کے مئیر قدیر توپباش نے ینی کاپی میں زیر تعمیر ینی کاپی یوریشیا کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا اور اخباری نمائندوں کے لئے بیان جاری کیا۔

توپباش کے جاری کردہ بیان کے مطابق ینی کاپی میں زیر تعمیر ینی کاپی یوریشیا کنوینشن سینٹر ماہ مارچ میں خدمات کا آغاز کر دے گا۔ تعمیر مکمل ہونے پر یہ ثقافتی مرکز 18 ہزار 400 مربع میٹر کے لگ بھگ بند احاطے پر مشتمل ہو گا۔

تقریباً 20 ہزار افراد کی صلاحیت کا حامل ینی کاپی یوریشیا کنوینشن سینٹر بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹوں کے ساتھ ساتھ متعدد سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا۔

مزیدخبریں