سکھر : سول اسپتال میں اپنڈکس کے مرض میں مبتلا نوجوان 5 آپریشن ہونے کے بعد بھی جانبر نہ ہوسکا۔ پانچویں بار بھی آپریشن ناکام ہونے کے چند روز بعد مریض چل بسا، ۔ ورثاء اور سول سوسائٹی نے متوفی کی نعش سمیت پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا،لواحقین نےاسپتال انتظامی کے خلاف کار روائی کا مطالبہ کردیا۔
سکھر سول اسپتال میں داخل سائیٹ ایریا کے علاقے کا داخل مریض نثار شیخ پانچویں بار بھی اپنڈکس کاآپریشن ناکام ہونے کے بعد آخرکار زندگی کی بازی ہا رگیا اس کی نعش اس کے ورثاء اور سول سوسائٹی کے افرادنے سول اسپتال سے اٹھاکر پریس کلب کے سامنے روڈ پر رکھ کرسکھر سول اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا اوردھرنادے کر نعرے بازی کی۔ اس موقع پر متوفی کے ورثا اس کی لاش سے لپٹ کرروتے رہے اور ان کا کہنا تھا کہ نثار شیخ کی موت کی ذمہ دار سول اسپتال کی انتظامیہ ہے جس نے اس کا صحیح علاج نہیں کیا اس کے آُپریشنز تک صحیح نہیں کیے گئے ۔
چار بارغلط آپریشنز کے بعد پانچویں بار آپریشن بھی کامیاب نہ ہوسکا مریض کئی روز سے اسپتال میں داخل تھا مگر اس کی مناسب دیکھ بھال تک نہیں کی گئی ان کا کہنا تھا کہ سول اسپتال سکھر کی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کا درست طریقہ سے علاج نہیں کیا جارہاہے، حکومت نثار شیخ کو نہیں بچا سکی ہے تاہم دیگر مریضوں کی جانوں کو بچانے کے لیے تو اقدامات کرے انہوں نے حکومت سے فوری نوٹس لے کر سول اسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا۔