امریکا: فلیٹ میں بستر کے نیچے سے 2 کروڑ ڈالر برآمد

02:10 PM, 26 Jan, 2017

نیو یارک: میسا چوسٹس کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق مذکورہ رقم پیر کے روز بوسٹن کے قریب ویسٹ برو کے ایک فلیٹ سے ملی جو بستر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔ برآمد ہونیوالی رقم کی تصویر بھی شائع کی گئی۔ یہ رقم 2014ء میں وسیع پیمانے پر کئے جانے والے فراڈ کی جاری تحقیقات کی کارروائی کا حصہ ہے۔

فراڈ کی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنیوالے افراد ٹیلیکس فری نامی ایک کمپنی کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں سے پیسے بٹورتے تھے۔ کمپنی کے ایک بانی رکن جیمس میریل نے گزشتہ برس اس لوٹ مار کا سلسلہ روک کر اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی کارلوس وینزلر امریکا سے فرار ہو کر برازیل میں اپنے آبائی علاقے چلا گیا تھا۔

مزیدخبریں