سندھ اسمبلی میں مزدوروں کی اجرتوں کا بل موخر

سندھ اسمبلی میں مزدوروں کی اجرتوں کا بل موخر

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس قائم مقام ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں ہوا۔ اراکین اسمبلی کی تعداد کم ہونے پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ وزراء غیر موجود ہیں حکومت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیئے۔ اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی کے باعث اجلاس آگے نہ بڑھ سکا۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا جیلوں میں قیدیوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مناسب علاج معالجہ نہ ہونے کے سبب قیدی بیمار ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں سینئر وزیر نثار کھوڑو نے مزدوروں کی اجرتوں کا بل 2015ء بھی پیش کیا اپوزیشن لیڈر نے اسے قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کی تاہم سینئر وزیر نے اسکی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیارہ ماہ سے قائمہ کمیٹی کے پاس پڑا ہوا تھا آخر کار ایوان میں لانا پڑا اب اسے ایوان میں ہی ترامیم کرا کر منظور کرائیں گے۔ بل پر ابتدائی بحث کے بعد دو شقیں منظور کی گئیں تاہم بل پر مزید غور کرنے کے لئے بحث پیر کے روز تک موخر کر دی گئی جس کے بعد قائم مقام اسپیکر نے اجلاس جمعہ 27 جنوری کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔