غیر قانونی تارکین وطن بچوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

01:22 PM, 26 Jan, 2017

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد نئے سے نئے اقدامات اتنی تیز ی سے ہو رہے ہیں کہ یو ں لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تمام پالیسیوں کو جلد سے جلد مکمل کرنا چاہ رہے ہیں ۔

غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں تو اپنی پالیسی واضع کر دی ہے تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ ایسے تارکین وطن جو چھوٹی عمر کے ہیں اور امریکہ میں سہانے خواب لے کر آئے ہیں انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہیں امریکہ سے کسی بھی طرح بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ” میرا دل بہت بڑا ہے ۔ہم ہر ایک کا خیال رکھنا چاہ رہے ہیں۔امریکہ میں اچھے افراد بھی ہیں،جو امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 ”ایسے افراد کو بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ”۔ان کا مزید کہناتھا کہ وہ اگلے چار ہفتوں میںتارکین وطن کے متعلق خاص پالیسی لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں