نوازشریف کی اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا ,کپتان کاسرد موسم میں گرما گرم دعویٰ

12:30 PM, 26 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پانامہ کیس میں قطری شہزادے کی جانب سے لکھے گئےایک اور خط پر ر د عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایک سچ کو چھپانے کے لئے جھوٹ بولا جائے تو کئی جھوت بولنا پڑجاتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے،جب سے قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت ملی ہے تب سے قطری شہزادوں کے خطوط کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.قطری شہزادے کے دوسرے پر خط حیرانی ظاہر کر دی. کہتے ہیں سارا ریکارڈ تبدیل کیا جا رہا ہے اسی لئے خط بھی آ رہے ہیں،سات نومبر سے پہلے تو نوازشریف کے کسی بیان میں قطر کا تذکرہ نہیں ملتا. انہوں نے سوال کیا کہ نوازشریف کی نام نہاد جمہوریت اور مشرف کی آمریت میں کیا فرق ہے؟؟؟

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف تو امیرالمومنین بننا چاہتے تھے ،،ہم نے ان کیخلاف تحریک چلائی. شریف خاندان اور میرے کاروبار کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا موقف،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چار ارب روپے منافع کمایا اور ٹیکس کی پائی پائی ادا کی.

اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے آزادانہ تحقیقات ممکن نہیں،،ریکارڈ میں جعل سازی کی جا رہی ہے،،کیپٹن صفدر کیسے گزارا کر رہے تھے کسی کو کچھ پتا نہیں

مزیدخبریں