ایڈیلیڈ اوول: سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے ہمیشہ کی طرح مفید ہی ثابت ہوا۔ کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وانر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد عامر کے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر اظہر علی نے ایک مشکل کیچ پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ہمیشہ کی طرح بال کی چوٹ کے ڈر سے پکڑنے میں ناکام رہے۔
اس نئی زندگی ملنے کے بعد اوپنر نے سات چوکوں کی مدد سے ون ڈے کیرئیر کی 17 ویں نصف سنچری بنا ڈالی۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو شاہینوں پر تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔