دہلی:نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اورمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدوں کا اعلان کیا۔دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر معاہدوں پر دستخط ہوئے۔۔جن میں دفاع، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، میری ٹائم ،ٹرانسپورٹ، انسانی سمگلنگ ،اور ویزا فری ٹریول سروس شامل ہیں۔
گزشتہ سال ،متحدہ عرب امارات نے بھارت میں 75ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی آفر کی تھی۔شیخ محمد بن زید آج ہونے والی بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو ہیں۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کا فوجی دستہ بھی پریڈ میں شرکت کرے گا۔
بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو پاکستان اور عرب ممالک سے برادرانہ تعلقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش اور اقتصادی راہداری کے تناظر یہ اور بھی اہم ہے۔بھارتی وزیراعظم نے گذشتہ سال امارات کا سرکاری دورہ کیا تھا جو 34سالوں میں کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی طرف سے پہلا دورہ تھا