ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور سردی میں اضافہ

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور سردی میں اضافہ

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں میں برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی شہروں میں ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔