چیٹ جی پی ٹی مفت صارفین کے لیے ایڈوانسڈ وائس موڈ متعارف

چیٹ جی پی ٹی مفت صارفین کے لیے ایڈوانسڈ وائس موڈ متعارف

کیلیفورنیا :اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایڈوانسڈ وائس موڈ کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جو پہلے صرف پلس صارفین کے لیے دستیاب تھا۔

اس فیچر کی بدولت صارفین اپنی آواز کے ذریعے چیٹ بوٹ سے گفتگو کر سکیں گے، جس سے ایسا محسوس ہوگا جیسے کسی حقیقی فرد سے بات ہو رہی ہے۔

اوپن اے آئی نے پہلے مفت صارفین کو ہر ماہ 10 منٹ تک اس فیچر کے استعمال کی سہولت دی تھی، مگر اب اسے پریویو ورژن میں مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

پلس صارفین کو 5 گنا زیادہ مفت وقت فراہم کیا جائے گا، جبکہ مفت صارفین چیٹ جی پی ٹی 4o منی ماڈل پر وائس موڈ استعمال کر سکیں گے، اور پلس صارفین کو چیٹ جی پی ٹی 4o تک رسائی حاصل ہوگی۔