پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

لاہور : پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ۔

 کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپنر فخر زمان تین درجے تنزلی کے بعد 621 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔  

کپتان محمد رضوان جو نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 3 اور بھارت کے خلاف 46 رنز بنا سکے، 16ویں سے 20ویں نمبر پر چلے گئے اور اب ان کے پوائنٹس 616 رہ گئے ہیں۔

امام الحق جنہوں نے بھارت کے خلاف اپنے کم بیک میچ میں صرف 10 رنز بنائے، 582 پوائنٹس کے ساتھ 32ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ 

اوپنر صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کے بعد ایکشن سے باہر ہیں آٹھ درجے نیچے آ کر 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ان کے پوائنٹس 572 ہیں۔  

نائب کپتان سلمان علی آغا 46 ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے 544 پوائنٹس ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 42 اور بھارت کے خلاف 19 رنز بنائے تھے۔

 پاکستانی کھلاڑیوں کو  بولبنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پژا پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، جو چیمپئنز ٹرافی میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے، پانچ درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے نویں نمبر پر چلے گئے ان کے پوائنٹس 619 ہیں۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حارث رؤف چھ درجے نیچے جا کر 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے، ان کے پوائنٹس 553 ہیں۔ دوسری جانب نسیم شاہ نے دو درجے ترقی کے بعد 42 ویں پوزیشن حاصل کر لی، ان کے پوائنٹس 491 ہیں۔  

لیگ اسپنر ابرار احمد 26 درجے ترقی کے بعد 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔