چیمپئنز ٹرافی : افغانستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی : افغانستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کے ہاتھوں میں ہے۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی ہے، جہاں انہوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں تاکہ میچ کے لیے تیاری کی جا سکے۔

افغانستان کے  کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ "انگلینڈ کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، ہم مثبت ذہنیت کے ساتھ کھیلیں گے اور امید ہے کہ ہمیں سپنرز سے سپورٹ ملے گی۔" دوسری طرف انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ "افغانستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں، جبکہ ہمارے پاس کوالٹی کے فاسٹ باؤلرز ہیں۔ ہم میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔"

مصنف کے بارے میں