کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔
سنگل شفٹ پرائمری سکول صبح 8 سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کو یہ سکول 8 سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ پرائمری سکول کی پہلی شفٹ صبح ساڑھے 7 سے 11:30 بجے تک ہو گی، جبکہ دوسری شفٹ پونے 12 سے پونے 3 بجے تک ہوگی۔
البتہ ڈبل شفٹ سکولوں میں جمعہ کو پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 بجے تک ہو گی اور دوسری شفٹ 11:45 سے 1:30 تک ہوگی۔اس کے علاوہ سنگل شفٹ سیکنڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمنٹری سکول صبح 8 بجے سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو یہ سکول 8 سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ سیکنڈری، ہائرسیکنڈری سکولوں کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 بجے تک ہو گی اور دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 بجے تک ہوگی۔تاہم ، ڈبل شفٹ سکولوں میں جمعہ کو پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک ہو گی اور دوسری شفٹ 11:45 سے 1:15 تک ہوگی۔