کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے، جبکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 463 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے ہوئے نظر آیا۔ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور مارکیٹ میں 23 ارب 76 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار 167 روپے مالیت کے 29 کروڑ 8 لاکھ 32 ہزار 594 شیئرز کا کاروبار ہوا۔
دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں ڈالر 279 روپے 60 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔