سوڈان: خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار ہلاک

سوڈان: خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار ہلاک

سوڈان : سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب ایک فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز پیش آیا۔

سوڈانی فوجی ذرائع کے مطابق حادثے میں طیارے میں سوار تمام عملہ اور فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ تاہم، طیارے میں سوار اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔یہ واقعہ سوڈان میں فوجی آپریشنز کے دوران ایک سنگین حادثہ ثابت ہوا ہے، جس نے پورے ملک میں سوگ کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں