کراچی : حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے معروف اداکار شہریار منور صدیقی نے اپنی شادی کے فوائد گنوانا شروع کر دیے ہیں۔ دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ ان کی شادی ایک بڑے جشن کی صورت میں منائی گئی، جس میں روایتی رسومات کے ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل بھی شامل تھیں۔
شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی میں شوبز کے متعدد ستاروں نے شرکت کی، جس سے یہ تقریب اور بھی خاص بن گئی۔ اب تک اس شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں، اور شہریار منور اپنی خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
شہریار منور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ "شادی کرنے کا فائدہ نمبر 11: ناشتے کی میز پر آپ کی تصویر بنانے کے لیے کوئی مل جاتا ہے"۔ یہاں 'کوئی' سے مراد ان کی اہلیہ ماہین صدیقی ہیں، جنہوں نے ناشتے کی میز پر یہ تصویر بنائی تھی۔ شہریار کی اس پوسٹ کو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا اور دونوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔