یوکرینی صدر واشنگٹن آکر معدنیات کا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ،امریکی صدر

یوکرینی صدر واشنگٹن آکر معدنیات کا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ،امریکی صدر

واشنگٹن :  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر واشنگٹن آکر معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور یوکرین نے یورپی ملک کے نادر زمینی معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل تک رسائی فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی امید کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ یہ معاہدہ ایک ٹریلین ڈالر کا ہو سکتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کو 'ان کی رقم واپس مل جائے۔'

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم روس اور یوکرین کی ایک ایسی جنگ لڑنے پر سیکڑوں بلین ڈالر خرچ کر رہے ہیں جو کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا کے 'پیچیدہ خام مال' کا تقریباً 5 فیصد یوکرین میں موجود ہے، جن میں گریفائٹ کے 19 ملین ٹن ثابت شدہ ذخائر شامل ہیں، جو الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں