ویٹیکن سٹی: ویٹیکن نے کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو حالیہ دنوں میں ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد وہ 14 فروری سے اٹلی کے ہسپتال میں داخل ہیں۔
ویٹیکن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ کی حالت مستحکم ہے، لیکن بدستور تشویشناک ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں مزید کسی دشواری کا سامنا نہیں ہے، اور وہ 12 ویں رات روم کے ہسپتال میں گزاریں گے۔ ویٹیکن کی جانب سے پوپ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جا رہی ہے اور ان کے معتقدین میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔