کراچی پورٹ پر  کارگو ہینڈلنگ چارجرز میں  اضافہ ،ایف پی سی سی آئی نے  اضافہ مسترد کردیا

 کراچی پورٹ پر  کارگو ہینڈلنگ چارجرز میں  اضافہ ،ایف پی سی سی آئی نے  اضافہ مسترد کردیا

کراچی :کراچی پورٹ پر  کارگو ہینڈلنگ میں پورٹ چارجرز میں  اضافہ ہوا ہے۔  کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور ایف پی سی سی ای میں پورٹ چارجرز میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ۔کراچی پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ چارجز میں 200 فیصد اضافے کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے مسترد کردیا۔

 کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور تاجروں کے درمیان پورٹ چارجز میں اضافے پر مذاکرات ناکام ہوگئے۔ قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ تاجروں کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے اس ضمن میں عدالت جانےکا بھی عندیہ دیا۔ سی ای او گیٹ وے ٹرمینل کا موقف ہے کہ پورٹ کے ترقیاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے کارگو ہینڈلنگ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔

پورٹ چارجز 150 روپے میٹرک ٹن سے بڑھا کر 480 روپے میٹرک ٹن کر دیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں