لاہور:مریم نوازوزارت اعلیٰ سنبھالتے ہی متحرک ہوگئیں ۔وزیراعلی ٰآفس آمد پر مریم نواز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز وزیراعلیٰ آفس پہنچیں تو ان کو وزیر اعلیٰ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
مریم نواز نے چیف منسٹر آفس کا چارج سنبھال لیاہے اور صوبے میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔خیال رہے کہ مریم نواز ملک کے کسی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں، انہوں نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں 220 ووٹ حاصل کیے اور منتخب ہوئیں۔