آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتہ ہے کہ خط میں کیا ہوگا:مہربانو قریشی

06:32 PM, 26 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی  کاکہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتہ ہے کہ خط میں کیا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتہ ہے کہ خط میں کیا ہوگا۔


ان کاکہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنا ان کی کمٹمنٹ کا فالو اپ ہےجو چیز ابھی ہوئی نہیں اس پر تنقید شروع کردی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف خود بانی پی ٹی آئی کے پاس آیا تھا اور آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ الیکشن وقت پرصاف شفاف ہوں گے مگر نہ الیکشن صاف شفاف ہوئے اور نہ وقت پر ہوئے۔

مزیدخبریں