قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ

05:01 PM, 26 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے طلب کر لیا۔

اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت بلانےکا فیصلہ کیا گیا۔ماہرین آئین کے مطابق  صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے سے اسمبلی اجلاس طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ 

اس سے قبل صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری واپس بھجوا چکے ہیں، صدر مملکت عارف علوی نے اسمبلی کے اجلاس کی سمری مسترد کردی  تھی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا خیال ہے کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں  کا فیصلہ کیا جائے۔ اب قومی اسمبلی کے ایک تہائی اراکین اجلاس کی طلبی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں