صرف 15  منٹ ایکسر سائز کریں اور دل کی بیماری سے محفوظ رہیں

صرف 15  منٹ ایکسر سائز کریں اور دل کی بیماری سے محفوظ رہیں

برمنگھم : دل کے عارضے سے محفوظ رکھنے کے لیے پندرہ منٹ کی  کارڈیو ایکسر سائز ضروری ہے۔  ماہرین صحت کے مطابق  صرف 15  منٹ کی کارڈیو ایکسر سائز کریں اور دل کی  خطرناک بیماری سے  ناصرف دو ربلکہ محفوظ رہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق کرسی پر بیٹھ کر کام کرنے والوں کو کارڈیو ایکسرسائز کا دورانیہ بڑھانے کی ضرورت ہے جوکہ تیس منٹ بھی ہوسکتا ہے۔2021 کے مطابق  لندن میں کام کرنے والوں کی اکثریت  یعنی کہ25.7  فی صد لوگ  اکاؤنٹنٹ، وکیل،  منیجرز اور انتظامی امور سرانجام دینے والوں کی تھی۔ ماہرین صحت کے مطابق رسہ کودنا بہترین ایکسرسائز ہے اور اس وجہ سے  دل کی دھڑکن  اور خون کی گردش خاصی تیز ہوجاتی ہے، لہذا کرسی پربیٹھنے والوں کو صرف پندرہ منٹ رسہ کودنا چاہئے اس  وجہ سے وہ دل  کے عارضےسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ڈیسک پر کام کرنے سے ہونے والے جسمانی نقصان کو ورزش کے مختصر اضافے سے ختم کیا جا سکتا ہے جبکہ قلبی بیماری کی وجہ سے موت کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق  سکپنگ یعنی رسہ کودنے کا تعلق عام طور پر بچوں کے ساتھ ہوسکتا ہے، یہ ہر باکسر کے ورزش کے معمولات کا ایک اہم حصہ ہے، اور یہ آپ کے دن میں 15 منٹ کی معیاری ورزش کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ اگر آپ ایسا کرنے سے قاصر ہیں تو 15 منٹ مسلسل چھلانگ لگانے یا 30 سیکنڈ آرام کے ساتھ متبادل 30 سیکنڈ جمپنگ کا ہدف بنائیں۔ یہ ہم آہنگی، چستی کو بھی بہتر بناتا ہے، اور تھوڑے وقت میں کافی کیلوریز برن کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں