ممبئی : بالی وڈ کے غزل گائیک پنکج اداس 72 برس کی عمر میں چل بسے۔ ان کی بیٹی نے پنکج کی موت کی اطلاع سوشل میڈیا پرپرستاروں سے شیئر کی۔ پنکج کی بیٹی نایاب اداس نے انسٹا گرام پرپوسٹ پر کہا کہ میں پنکج اداس کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے انتہائی دکھی ہوں۔ وہ طویل بیماری کے بعد اب ہم میں نہیں رہے۔
اس بارے میں گلوکار سونو نگھم نے سوشل میڈیا پوسٹ اپ لوڈ کی کہ میں پنکج جی کی موت پربہت دکھی ہوں، وہ ایک عہد کا نام تھے اور ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ سونو نگھم نے مزید کہاکہ شری پنکج اداس کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، میں نے بچپن میں ان کی غزلیں سنی ہیں۔ ان کوکبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔
بالی وڈ کی فلم ’نام‘ کی نمائش سے پہلے اس میں شامل ایک گیت "چٹھی آئی ہے " بہت زیادہ مقبول ہوا۔ فلم کے بعد بھی اس گانے کوبہت زیادہ سراہاگیا۔ اس کے سراہنے کی وجہ دیار غیر میں مقیم پردیسی تھی۔ یہ وہ دو ر تھا جب پردیسیوں سے ملاقات کے لیے خط یعنی چھٹی ایک بڑا ذریعہ تھی۔
’چٹھی آئی ہے‘ میں مختلف کیفیات کچھ ایسی بیان کی گئیں کہ ہر بے وطن کو یہ اپنے دل اور حالات کی ترجمانی محسوس ہوا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ’نام‘ کے دیگر گانوں جیسے’ اور اس دل میں کیا رکھا ہے‘ اور ’ تو کل چلا جائے گا تو میں کیا کروں‘ بھی کامیاب ہوئے لیکن پنکج اداس کی آواز میں "چٹھی آئی ہے " کا سحر آج بھی قائم ہے۔