پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے سنی تحریک میں شمولیت اختیار نہیں کی،وزیراعلی کا انتخاب بغیر پارٹی لڑینگے۔
علی امین نے سنی تحریک میں شمولیت کا حلف نہیں لیا، اس وقت آزاد حیثیت میں وزرات اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امن گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں صوبائی صدارت کےلئے کاغذات جمع کرادئیے ہیں۔
سنی تحریک میں شمولیت کے بعد علی امین پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔