این اے 15 مانسہرہ مبینہ دھاندلی کیس: نواز شریف کی درخواست پر تمام فریقینسے جواب طلب

این اے 15 مانسہرہ مبینہ دھاندلی کیس: نواز شریف کی درخواست پر تمام فریقینسے جواب طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے متعلق ن لیگ کے قائد نواز شریف کی درخواست پر تمام فریقین کو دستاویزات دینے کا حکم دے دیا۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے متعلق انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی, نواز شریف کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون اور آزاد امیدوار گشتاسب خان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

جہانگیر جدون آر  نے رپورٹ تاحال نہ ملنے کا بتایا  بابراعوان بولے آراوکی رپورٹ سب کو مل گئی الیکشن کمیشن کے حکم کی وجہ سے گشتاسب خان کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا ہوا ہے۔

 چیف الیکشن کمشنرنے نوازشریف کے وکیل جہانگیرجدون کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس کیس میں بار بار التواء کیا جارہا ہے، کبھی آپ تاخیرسے آتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ریکارڈ نہیں ملا، چیف الیکشن کمشن نے کہا صرف دلائل کیلئے اسٹے کو مزید نہیں بڑھا سکتےہم اسٹے ختم کردیتے ہیں، دلائل کیلئے مزید وقت دے دیتے ہیں۔

 الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ عذرداری سے متعلق سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی

مصنف کے بارے میں