کوئی جیتے یا ہارے مقابلہ کریں،یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے : نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز

کوئی جیتے یا ہارے مقابلہ کریں،یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے : نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور : سنی اتحاد کونسل کے  اراکین ایوان سے واک آؤٹ پر  نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی جیتے یا ہارے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو منایا جائے۔ اپوزیشن والے مقابلہ کریں یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ 

اسپیکر  پنجاب اسمبلی ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو منانے کیلئے 4 رکنی کمیٹی بنا ئی۔ کمیٹی میں خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ،سہیل شوکت بٹ اور سمیع اللہ خان شامل تھے جو سنی اتحاد کونسل کو منا کر لائے۔ ایوان میں واپس آکر دوبارہ بائیکاٹ کردیا۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کیلئے اجازت طلب کی تھی جو سپیکر نے دینے سے انکار کردیا۔ اس پر وہ واک آؤٹ کر گئے تھے ۔