پنجاب میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

11:57 AM, 26 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:آج اور کل پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں ۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں ۔

بارش اٹک ، راولپنڈی، جہلم ، چکوال، سرگودھا، میانوالی ، گجرات اور حافظ آباد میں ہوگی۔

 بھکر ، لیہ ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی توقع ہے ۔

علاوہ ازایں مری  گلیات اور گردونواح میں  شدید بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

مزیدخبریں