لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: اسد عمر ،علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز بری

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: اسد عمر ،علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے اسد عمر  سمیت علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کو بری کر دیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے تینوں سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو بری کیا۔

علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز اپنے وکلاء کے ہمراہ آج عدالت میں پیش ہوئے۔

  

تاہم اس موقع پر اسد عمر  جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف تھانہ لوہی بیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں