سائفر اور توشہ خانہ کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر نیب سے جواب طلب

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر نیب سے جواب طلب

10:43 AM, 26 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے29 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل خصوصی بینچ  نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں پر سماعت کی۔

عدالت نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر نیب کو نوٹس جاری کردیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے۔

عدالت نے سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

دوران عدت نکاح کیس میں سزاکیخلاف اپیل کی سماعت بھی آج  ہوگی۔ بشری بی بی کی توشہ خانہ اپیل پر بھی سماعت آج ہی ہو گی۔ 

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی آج سماعت کے لیے مقرر  ہے۔

اضح رہے کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید کی سزا ملی ہوئی ہے۔

دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14سال قید اور ایک ارب 54 کروڑ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مزیدخبریں